ابنا: اطلاعات کے مطابق چودہ مارچ گروپ کے پارلیمانی نمائندوں نے ووٹنگ کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کیا لیکن ان کے اس اقدام سے بھی نجیب میقاتی کی حکومت کو اعتماد کا ووٹ لینے سے نہیں روکا جا سکا۔
لبنانی پارلیمنٹ نے ایک ایسے وقت میں میقاتی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے کہ جب مغرب سے وابستہ چودہ مارچ گروپ نے لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری قتل ٹریبیونل کے فیصلے کے بعد دھمکی دی تھی کہ وہ میقاتی حکومت کو گرانے کے لیے اپنی پوری کوششیں صرف کر دے گا۔
............
/169